ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کانگریس انانیت ترک کرکے اپوزیشن پارٹیوں کامحاذبنائے؛ یشونت سنہاکامشورہ،ہم خیال پارٹیوں سے جلدبات چیت شروع کی جائے

کانگریس انانیت ترک کرکے اپوزیشن پارٹیوں کامحاذبنائے؛ یشونت سنہاکامشورہ،ہم خیال پارٹیوں سے جلدبات چیت شروع کی جائے

Sun, 07 Oct 2018 19:27:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی7ستمبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)سابق مرکزی وزیر یشونت سنہانے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے مغرور اور اکھڑ پن رویہ کوچھوڑکرآئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لیے ایک’متحدہ محاذ‘ بنائے اور ہم خیال نظریات والی پارٹیوں سے بات چیت شروع کرے۔مسٹر سنہا نے ٹوئٹ کرکے کہا’’سیاست میں گھمنڈ اور اکھڑ پن خطرناک برتاؤ ہے اور پارٹی کو اس سے بچناچاہیے، ہر پارٹی سے بات چیت شروع کر دینی چاہیے اور آئندہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کے خلاف ایک متحدہ محاذ بنائے‘‘۔ان کا یہ بیان بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)سربراہ مایاوتی کے اس بیان کے بعد آیا ہے جن میں انہوں نے مدھیہ پردیش اور راجستھان اسمبلی انتخابات تنہا ہی لڑنے کی بات کہی تھی۔ سماجوادی پارٹی نے بھی مدھیہ پردیش میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یہ تازہ واقعہ کانگریس کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے چونکہ وہ 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک مشترکہ محاذ بنانے کی کوشش میں تھیں۔ان دونوں پارٹیوں نے اسمبلی انتخابات انفرادی طور پر لڑنے کی بات کہہ کر شاید اس محاذ کے تئیں اپنی ناراضگی ظاہر کر دی ہے۔قابل غور ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں ۔راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔


Share: